بھارت امریکا کو پچھاڑ کر سپر ایٹ میں پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو بی بی سی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں بھارت امریکا کو 7 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔

گروپ اے کی دونوں ٹیمیں نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مد مقابل آئیں، کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے امریکا کا 111 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

قبل ازیں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کے بجائے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ امریکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔  نتیش کمار 27، اسٹیون ٹیلر 24، کورے اینڈرسن 15، ایرون جونز 11 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ ہرمیت سنگھ 10، جسدیپ سنگھ 2، اینڈریس غوث 2 اور شایان جہانگیر صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی طرف سے ارشدیپ سنگھ نے 4، ہارڈک پانڈیا نے 2 اور اکثر پٹیل نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

Related Posts