ناگپور :بھارت نے بنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 30 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-1 سے جیت لی ،محمد نعیم کی 81 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔
بنگلہ دیشی ٹیم 174 رنز کے ہدف میں آخری اوور کی دوسری گیند پر 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،دیپک چھاہار نے 7 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے نیا ریکاڈ بنا لیا ۔
ناگپور میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 174 رنز بنائے، شیریاس آئر نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں کی مدد سے 62 رنز کی اننگز کھیلی، لوکیش راہول 52 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
کپتان روہت شرما 2، شیکھر دھون 19 اور ریشبھ پانٹ 6 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، منیش پانڈے 22 اور شیوام 9 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، سومیا سرکار اور شافع الاسلام نے 2، 2 اور العمین حسین نے ایک وکٹ لی۔
جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی، محمد نعیم کے سوا بنگال ٹائیگرز کا کوئی بھی کھلاڑی حریف بائولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، محمد نعیم نے 81 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
لٹن داس 9 سومیا سرکار صفر، محمد متھن 27، مشفق الرحیم صفر، کپتان محموداللہ8، عفیف حسین صفر، عامن الاسلام 9، شافع الاسلام 4 اور مستفیض الرحمان 1 رن بنا کر آئوٹ ہوئے، دیپک چھاہار نے 6 شیوام نے 3 اور یزویندرا چھاہل نے ایک وکٹ لی۔