بھارت، کورونا کے وار مزید تیز، ایک دن میں دو لاکھ کیسز سامنے آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت، کورونا کے وار مزید تیز، ایک دن میں دو لاکھ کیسز سامنے آگئے
بھارت، کورونا کے وار مزید تیز، ایک دن میں دو لاکھ کیسز سامنے آگئے

نئی دہلی:بھارت میں ایک روز کے دوران دولاکھ نئے کورونا کیسز سامنے آگئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں یکم مئی سے سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تعلیمی ادارے، عبادت گاہیں، تفریحی مقامات اور شاپنگ مالز بند ہوں گے۔بھارت کے دارالحکومت دہلی کی تہاڑ جیل میں موجود 52 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 72 ہزار 115 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 1 کروڑ 38 لاکھ 71 ہزار 321 مریض سامنے آ چکے ہیں

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 13لاکھ افراد متاثر، 30 لاکھ 23 ہزار ہلاک

Related Posts