بھارت پھر آپے سے باہر ہونے لگا، پاکستان نے وارننگ دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کسی تیسرے غیر جانبدار ملک میں پاک بھارت مذاکرات کی شرط تسلیم کرنے کے بعد بھارت چند گھنٹوں ہی میں انکاری ہوگیا ہے۔

جوہری ہتھیاروں سے حامل پڑوسی ممالک بھارت اور پاکستان نے ہفتے کے روز چار دن کی لڑائی کے بعد جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی لیکن چند ہی گھنٹوں میں سرحدی شہروں اور قصبوں میں دھماکے ہوئے۔

صدر ٹرمپ کی مداخلت اور امریکی وزیر خارجہ مائیک روبیو کی کوششوں اور سعودی عرب، قطر، عرب امارات کے تعاون اور حمایت سے طے پانے والی پاک بھارت جنگ بندی کی نہ صرف اس شرط سے بھارت انکاری ہوگیا ہے۔

بھارت سرکار مکمل جنگ بندی کے سمجھوتے سے انحراف کرتے ہوئے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری کرکے بھی عملی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔

ہندوستانی خارجہ سکریٹری نے ایک میڈیا بریفنگ کو بتایا کہ ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات کرے اور صورت حال سے سنجیدگی اور ذمہ داری سے نمٹے۔

اس کے جواب میں پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ملک جنگ بندی کا پابند ہے اور اس کی خلاف ورزیوں کا الزام ہندوستان پر عائد کرتا ہے۔

پاکستان نے بھارت کو دو ٹوک لہجے میں بتایا کہ ہماری افواج ذمہ داری اور تحمل کے ساتھ حالات سے نمٹ رہی ہیں۔

Related Posts