بھارت پاکستان پر دوبارہ حملے کی تیاری کر رہا ہے، سینئر پاکستانی سفارتکار نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

ظفر ہلالی کی ٹوئٹ نے کھبلی مچا دی، فائل فوٹو

سینئر پاکستانی سفارتکار اور تجزیہ کار ظفر ہلالی نے سوشل میڈیا پر ایک چونکا دینے والا بیان دیا ہے، جس میں اُنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے 12 روزہ جنگ بندی کسی امن کی خواہش کے تحت نہیں بلکہ ایک حکمت عملی کے تحت قبول کی ہے، تاکہ اپنی افواج کو دوبارہ منظم کر سکے۔

ظفر ہلالی کے مطابق جنگ بندی ختم ہونے کے بعد بھارتی فضائیہ  کی جانب سے پاکستانی فضائیہ  کے عقبی اڈوں پر حملے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کے اس موقف کی تصدیق امریکہ کے محکمہ خارجہ، محکمہ دفاع اور پینٹاگون کے ذرائع سے ہوئی ہے، اگرچہ ان اداروں کی جانب سے فی الحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ظفر ہلالی کی جانب سے یہ ٹویٹ 12 مئی 2025 کو صبح 3 بج کر 36 منٹ پر پوسٹ کی گئی اور چند ہی گھنٹوں میں 30,000 سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے۔

تاحال بھارت یا پاکستان کی افواج کے ترجمانوں نے جنگ بندی کی نوعیت یا اس کے مقاصد پر کوئی سرکاری تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Related Posts