بھارت میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی کا متنازع بل منظورکرلیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی کا متنازع بل منظورکرلیا گیا
بھارت میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی کا متنازع بل منظورکرلیا گیا

نئی دہلی:ہندوستان کی ریاست کرناٹکا کی اسمبلی نے گائے کے ذبیحہ پر پابندی لگانے کا متنازع بل منظور کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گائے کے ذبیحہ کے متنازع بل کی منظوری کے بعد ریاست میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی لگادی گئی ہے جب کہ گائے کی اسمگلنگ، تشدد کا نشانہ بنانے اور ذبح کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بل کے تحت ریاست بھر کی پولیس کو اضافی اختیارات دیے گئے ہیں اور ساتھ ہی خصوصی عدالتوں کے قیام کے ساتھ ان عدالتوں کو ایسے مقدمات جلد نمٹانے کا پابند بنایاجائے گا۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی جانب متنازع بل کی منظوری کیخلاف احتجاج بھی کیا۔واضح رہے کہ بھارتی ہندو انتہاء پسند بھارت میں گائے کے ذبحہ کئے جانے کے حوالے سے قانون سازی کیلئے ہمیشہ سے کوششوں میں مصروف رہے ہیں۔

Related Posts