بھارت کا پاکستان آنے سے انکار، چیمپئن ٹرافی اب کہاں ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Champions Trophy: India accepts Pakistan’s suggested hybrid formula

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات کی بحالی کے لیے سفارتی کوششوں کے باوجودبھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی۔

دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقات کے بعد امیدیں بڑھ گئیں تھیں مگر بی سی سی آئی نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اپنے فیصلے کا اظہار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور دیگر متعلقہ اداروں کو کر دیا ہے اور یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کچھ میچز دبئی میں کھیلے جا سکتے ہیں۔

آئی سی سی نے پہلے ہی ملٹی نیشن ٹورنامنٹ کے شیڈول کا مسودہ تیار کر لیا تھا اور بھارت کو لاہور میں اپنے میچز کھیلنے تھے۔ تاہم اب بی سی سی آئی کے فیصلے کے بعد شیڈول میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی۔

آئی سی سی کے لیے دبئی ایک مناسب جگہ ہے کیونکہ وہاں متعدد بڑے ٹورنامنٹس ہو چکے ہیں اور حالیہ ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کو بھی بنگلہ دیش سے سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے دبئی منتقل کیا گیا تھا۔

دبئی میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے، ہوٹلز اور لاجسٹک کے مسائل نہیں ہیں، سب کچھ آسانی سے چل سکتا ہے، اور آئی سی سی دبئی میں معاملات کو بخوبی سنبھال سکتا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور فائنل 9 مارچ کو شیڈول ہے۔ پی سی بی نے 50 اوور کے اس ٹورنامنٹ کے لیے اپنے موجودہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Posts