لاہور: بھارت نے دریائے راوی میں اپنی دیرینہ ریشہ دوانیوں کو جاری رکھتے ہوئے 1 لاکھ 85 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا ہے جس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے متعدد علاقے زیرِ آب آگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے دریائے راوی میں 1 لاکھ 85 ہزار کیوسک پانی چھوڑا۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ اس وقت دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
یونان کشتی سانحے کا اہم کردار گجرات سے گرفتار
جھنگ میں 20 سے زائد دیہات سیلابی پانی داخل ہونے کے باعث زیرِ آب آگئے۔ ہیڈ تریموں سے 24 گھنٹوں میں ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرنے کا امکان ہے جبکہ شکر گڑھ کے سرحدی گاؤں جلالہ میں 70 ہزار کیوسک سیلابی پانی کا ریلا داخل ہوچکا ہے۔
سیلابی ریلے کے باعث نالہ بئیں میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قصور کے مقام پر دریائے ستلج میں بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ نوٹ کیا جارہا ہے۔ متعدد علاقوں میں سیلابی پانی فصلوں میں داخل ہوگیا۔ 3 دیہات کا آس پاس کے شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔
حکومت کی ہدایات کے تحت مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریلیف کیمپس قائم کردئیے گئے۔ شکر گڑھ کے نالہ بئیں میں سیلابی صورتحال کے باعث پانی کھیتوں میں داخل ہونے کے باعث متعدد فصلیں تباہ ہوگئیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








