گواہاٹی: بھارتی کرکٹ ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں 408 رنز کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جو کہ بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ میں ڈومیسٹک میچوں میں رنز کے فرق کی بنیاد پر اب تک کی سب سے بڑی شکست ہے۔
South Africa seal a clinical win in Guwahati to complete a series sweep in the #INDvSA Test series 👊#WTC27 📝: https://t.co/5B1PcNj4kk pic.twitter.com/SoFCQPkNx1
— ICC (@ICC) November 26, 2025
اس شاندار فتح کے ساتھ جنوبی افریقا نے دو میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی جس سے نہ صرف بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھے بلکہ اسپورٹس انتظامیہ کی تنقید بھی شروع ہو گئی ہے۔
گواہاٹی کے آخری دن بھارت کو 549 رنز کا ہدف ملا تھا، مگر ٹیم صرف 140 رنز بنا سکی،یہ شکست رنز کے لحاظ سے بھارت کی سابقہ بدترین شکست (342 رنز بمقابلہ آسٹریلیا 2004) سے بھی بدتر ہے۔
یہ واقعہ بھارتی کرکٹ کے لیے تاریخی دھچکے کا باعث ہے اور اس نے ثابت کر دیا کہ موجودہ ٹیم گواہاٹی کی سرزمین پر بھی مضبوط ثابت نہ ہو سکی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








