وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ بھارت نے سری لنکن کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے روکنے کے لیے دھمکی دی کہ اگرپاکستان گئے تو آئی پی ایل سے فارغ کردیے جاؤگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنےپیغام میں فوادچوہدری کاکہناتھا کہ خلا سے لے کر کرکٹ تک ہرمعاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے،انہوں نےاس بات کی مذمت کرتے ہوئےکہاکہ بھارتی اسپورٹس اتھارٹیزکوشرم آنی چاہیے۔
Informed sports commentators told me that India threatened SL players that they ll be ousted from IPL if they don’t refuse Pak visit, this is really cheap tactic, jingoism from sports to space is something we must condemn, really cheap on the part of Indian sports authorities
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 10, 2019
واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم 25ستمبرکوکراچی پہنچ رہی ہے تاہم سری لنکاکےکئی سینئرکھلاڑیوں نےپاکستان آنےسےانکارکردیا ہے جن میں لاستھ مالنگا، دنیش چندیمل، کوشل مینڈس، کوشل پریرا، دھننجایا ڈی سلوا، نیروشن ڈک ویلا، سرنگا لکمل، ڈیموتھ کرونارتنے، تھیسارا پریرااور سرنگا لکمل شامل ہیں۔
دوسری جانب ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستانی شیڈول کے مطابق ہے اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کی تشکیل بورڈ کا اندرونی معاملہ ہے۔ سینئر کھلاڑیوں کے آنے یا نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ کن کھلاڑیوں کو منتخب کرتا ہے یہ انکا اپنا فیصلہ ہوگا اور پاک سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک پاکستان میں ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








