ممبئی : بھارتی اداکار سلمان خان کے سب سے قابل اعتماد باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی عرف ’’شیرا‘‘ نے سیاست میں قدم رکھتے ہوئے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
سوشل میڈیاپر شیئر کی گئی تصاویر میں شیرا کے کاندھے پر انتہا پسند ہندوئوں کی علامت ظاہر کرنے والا لال رومال بھی ہے اور ان کے ایک ہاتھ میں تلوار بھی موجود ہے۔ گرمیت سنگھ جولی 22 سال سے سلمان خان کے ساتھ تھے۔