بھارتی اداکارہ کاجول کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بچوں سے ملاقات کے لیے ایک مقام پر پہنچتی نظر آتی ہیں تاہم ان کی آمد سے قبل سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے بچوں کو یہ ہدایت دی گئی کہ کوئی بھی میڈم کو ہاتھ نہ لگائے جس کے بعد یہ معاملہ بحث کا موضوع بن گیا۔
ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ کئی افراد کا کہنا ہے کہ اگر بچوں کو قریب آنے یا ملنے کی اجازت نہیں تھی تو پھر اس ملاقات کا مقصد کیا تھا۔ کچھ لوگوں نے اسے سیکیورٹی کا معمول قرار دیا جبکہ دیگر نے اسے سیلیبریٹی رویے پر تنقید کے طور پر دیکھا۔
Kajol came to meet the kids, Before she arrived, her bodyguard came ahead and hurriedly told the kids that no one should touch ma’am.
Then what is the purpose of Kajol coming here pic.twitter.com/PMxNqMUVvZ
— Aditya (@Warlock_Aditya) April 12, 2026
تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ دورہ کسی فلاحی سرگرمی، تعلیمی ادارے کے وزٹ یا کسی تشہیری مہم کا حصہ تھا۔ اداکارہ یا ان کی ٹیم کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا جس کے باعث معاملہ مزید زیرِ بحث ہے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل بھی خاصا سخت دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ عوام خود ان شخصیات کو شہرت دیتی ہے مگر یہی ستارے لوگوں سے ملنے یا بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے جبکہ بعض کا ماننا ہے کہ فلمی ستارے پردے پر تو متاثر کن لگتے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں ان کا رویہ مختلف ہوتا ہے۔
ویڈیو کے بعد ایک بار پھر یہ سوال اٹھ کھڑا ہوا ہے کہ سیلیبریٹیز اور عوام کے درمیان تعلق کی حدود کیا ہونی چاہئیں اور کیا سیکیورٹی کے نام پر اس طرح کا فاصلہ درست ہے یا نہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








