ڈاکٹروں کی غفلت، بھارتی اداکارہ کا چہرہ بگڑ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈاکٹروں کی غفلت، بھارتی اداکارہ کا چہرہ بگڑ گیا
ڈاکٹروں کی غفلت، بھارتی اداکارہ کا چہرہ بگڑ گیا

بھارت میں ڈاکٹروں کی غفلت نے اداکارہ سواتی ستیش کا چہرہ بگاڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والی مقامی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سواتی ستیش نے دانتوں میں شدید درد کے باعث روٹ کنال کروائی جو انہیں مہنگی پڑگئی کیونکہ ڈاکٹروں کی غفلت سے ان کا چہرہ مزید سوج گیا اور تکلیف میں بھی اضافہ بڑھ گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی وائرل تصاویر میں موازنہ کیا جا سکتا ہے کہ سرجری کے بعد ہونٹ اور منہ کی سوجن سے چہرہ کس قدر بگڑ گیا ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں کہا تھا کہ چہرہ چند گھنٹوں میں ٹھیک ہوجائے گا لیکن سرجری کے بیس دن بعد بھی ٹھیک نہ ہو سکا۔

چہرے کی سوجن کے باعث اداکارہ گھر سے باہر نکلنے سے قاصر ہیں جس سے ان کی شوٹنگ بھی متاثر ہورہی ہے۔

سواتی کا کہنا ہے کہ وہ اسپتال سے اپنے سوجے ہوئے چہرے کا علاج کروائیں گی اور ساتھ ہی ڈینٹل کلینک کے خلاف قانونی کارروائی کروائیں گی۔

Related Posts