بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ ، دو بچے اور 2خواتین زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

Indian Army critically injures two children, two women in unprovoked firing at LoC

اسلام آباد :جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو بچے اور دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں تصدیق کی ہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر جندروٹ سیکٹر میں  بلا اشتعال فائرنگ کی اور چار پاکستانی شہریوں کو زخمی کردیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ڈیرہ شیر خان ، سندھارہ اور جندروٹ سیکٹر کے دیہات میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور فائرنگ سے چار شہری شدید زخمی ہوگئے ، جن میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زخمیوں میں 26 سالہ نسرین ، 24 سالہ رابعہ اور ڈیرہ شیر خان کی 7 سالہ مومنہ اور بامروچ کا7 سالہ منشی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت آگ سے نہ کھیلے، ہم تیارہیں، جواب دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کی جانب سے زخمی بچوں اور خواتین کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

Related Posts