سری نگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے 2 کشمیری نوجوانوں کو کشمیر کے ضلع پلوامہ میں شہید کیا جس سے قبل سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی اور ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں پر تشددکیا گیا۔
صدرِ مملکت کا عہدہ تعظیم کا متقاضی ہے، مرتضیٰ سولنگی
بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا اور بزرگوں پر بھی تشدد کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان موقعے پر شہید ہوگئے۔
غاصب فوج نے شہید نوجوانوں کی میتیں پولیس کے حوالے کردیں۔ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے جھوٹا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والے عسکریت پسند تھے، تاہم مقامی افراد نے گواہی دی کہ نوجوانوں غیر مسلح تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔
مودی حکومت کی بے جا تعریفیں کرنے والے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شہید نوجوان علیحدگی پسند جماعت سے تعلق رکھتے تھے جن میں سے ایک حریت کمانڈر تھا، تاہم میڈیا کے اس دعوے کی مقامی افراد نے تردید کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








