مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید 2نوجوان شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے باز نہ آیا، دو نوجوان شہید
بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے باز نہ آیا، دو نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی بربریت جاری، فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید کردیئے، دوسری جانب ایک جھڑپ کے دوران ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین کارروائی میں قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں گھر گھر تلاشی کی آڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔نوجوانوں کی شہادت کے باعث شہداء کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو مقابلے کے دوران مارا گیا ہے، جہاں انہوں نے ضلع ڈوڈا کے علاقے گنڈانا میں آپریشن کے دوران حملہ کیا جس سے ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں بلکہ مودی سرکار کی جانب سے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد یہ کرفیو نافذ کیا تھا۔جو ابھی تک جاری ہے جس کے باعث کشمیری عوام کسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

Related Posts