لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کرکٹ بورڈ آئی سی سی میں اسپانسرز کی وجہ سے سُپر پاور جیسا گھمنڈ رکھتا ہے۔
برطانوی ریڈیو کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے پاکستان کے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شمولیت کے حوالے سے سوال کا جواب دیا کہ بی سی سی آئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اسپانسرز کی وجہ سے سُپر پاور جیسا گھمنڈ رکھتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ بھارت کرکٹ کو سپر پاور کے تکبر کے ساتھ ڈکٹیٹ کرتا ہے، وہ فیصلہ کرتا ہےکہ کس کو کھیلنا چاہیےکس کو نہیں کھیلنا چاہیے، بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز آئی پی ایل کا حصہ نہیں، میرے لیے حیران کن ہےکہ بھارتی بورڈ نے پاکستان کے کھلاڑیوں کو باہر رکھا ہوا ہے جو تکبر کی نشاندہی کرتا ہے۔
بھارت اپنی ٹیم کو پاکستان نہیں بھیج سکتا تو ہم کیسے بھیجیں؟ نجم سیٹھی
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت پاکستان کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا ہے تو پاکستان کو اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان کے پاس خود اپنی کوالٹی لیگ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








