ممبئی: بھارتی فلمساز النکریتا شریواستو نے سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت مقتول اداکارہ قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی فلم کی ہدایت کاری کا فیصلہ کیا ہے، قندیل بلوچ کوغیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق آنے والا پروجیکٹ پروڈیوسر وکاس شرما اور سنی کھنہ کے ساتھ بنایا جائے گا۔ فلمساز اور پروڈیوسرز نے صنم مہر کی کتاب The Sensational Life and Death of Qandeel Baloch کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔
شریواستونے کہا کہ جب قندیل بلوچ کو 2016 میں قتل کیا گیا تو انہوں نے اس عمل کو ’غیرت کے نام پر قتل‘ قرار دیا۔ شریواستو نے کہا کہ وہ اپنے بارے میں سوچنا نہیں روک سکتیں۔
شریواستو نے ذکر کیا کہ وہ اس فلم کو قندیل بلوچ کے دلیرانہ جذبے کے طور پر دیکھتی ہیں اور یہ ان کی شہرت میں اضافہ کرے گی۔
مزید پڑھیں:قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم لائف ٹو شارٹ سب سے بڑے امریکی فلم فیسٹیول میں پیش
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








