بھارتی فورسز نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Indian forces martyrs two more Kashmiri youth

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی قابض بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع پلوامہ میں دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

دونوں نوجوانوں کو متری گام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔گزشتہ روز شروع کیا گیا آپریشن آخری اطلاعات آنے تک جاری تھا۔

قابض حکام نے ضلع پلوامہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی تاکہ لوگوں کو متری گام کی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے روکا جا سکے۔

مزید پڑھیں:سپہ سالار کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، جوانوں سے ملاقات

کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند وائس چیئرمین شبیر احمد شاہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں نوجوانوں کے قتل اور گرفتاریوں اور خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

27 رمضان المبارک کے آخر میں منائی جانے والی لیلۃ القدر سے قبل نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں انہوں نے کشمیری مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اس موقع پر تمام شہداء کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ان شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر تمام عالمی پلیٹ فارمز پر مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

Related Posts