بھارتی شوہر دوسری شادی کیلئے تیار، مودی حکومت مداخلت کرے۔ پاکستانی خاتون کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی خاتون
(فوٹو: آن لائن)

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی رہائشی خاتون نکیتا ناگ دیو کا بھارتی شوہر مبینہ طور پر دوسری شادی کیلئے تیار ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر نے انہیں پاکستان میں اکیلا چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نکیتا ناگدیو کا کہنا ہے کہ میری شادی 26 جنوری 2020 کو کراچی میں ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی اور ایک ماہ بعد 26فروری کو وکرم مجھے بھارت لے گیا، تاہم کچھ ہی عرصے بعد سب کچھ تبدیل ہوگیا۔

خاتون نکیتا ناگ دیو نے بتایا کہ 9جولائی 2020 کو انہیں پاک بھارت سرحد (اٹاری بارڈر) لے جا کر ویزا کے تکنیکی مسئلے کا بہانہ بنایا گیا اور شوہر نے پاکستان واپس بھیج دیا۔ درحقیقت انہیں مجبوری میں یہ فیصلہ کرنا پڑا اور شوہر نے کبھی انہیں دوبارہ بھارت نہیں بلایا۔

اپنے حالیہ ویڈیو بیان میں خاتون نکیتا نے کہا کہ میری بار بار درخواست کے باوجود انہوں نے ہر مرتبہ انکار ہی کیا جبکہ شادی کے فوری بعد سسرالیوں کا رویہ بھی بدل گیا جب مجھے معلوم ہوا کہ میرے شوہر کا اپنی ایک رشتہ دار خاتون کے ساتھ تعلق رہا ہے۔

ویڈیو بیان میں نکیتا نے کہا کہ جب میں نے اپنے سسر کو بتایا تو جواباً انہوں نے کہا کہ لڑکوں کے تعلقات ہوتے ہیں، اس کے خلاف کچھ نہیں کرسکتے۔ وکرم نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران انہیں دباؤ ڈال کر پاکستان واپس بھیجا اور پھر بھارت میں ان کا داخلہ بھی روک دیا۔

نکیتا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ وہ کیس میں مداخلت اور انصاف کریں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ میری شادی اب بھی قانونی طور پر برقرار ہے۔ شوہر کے خلاف 27جنوری 2025 کو تحریری شکایت درج کرائی تھی۔

مدھیہ پردیش ہائیکورٹ کے اختیار کے تحت کام کرنے والے سندھی پنچ میڈی ایشن اینڈ لیگل کاؤنسل سینٹر نے یہ معاملہ اٹھایا اور خاتون کے شوہر وکرم اور مبینہ منگیتر کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے تاہم یہ ثالثی ناکام ثابت ہوئی۔

رواں برس اپریل کی رپورٹ میں مرکز نے فیصلہ کیا کہ چونکہ دونوں میاں بیوی بھارتی شہری نہیں، اس لیے معاملہ پاکستان کے دائرہ اختیار میں ہے۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ وکرم کو پاکستان ڈی پورٹ کردیا جائے۔

Related Posts