بھارتی میڈیا نفرت کی انتہا پر، سدھو موسے والا کے قتل کا الزام پاکستان پر لگادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سدھو موسے والا کے قاتل کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا
سدھو موسے والا کے قاتل کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا

بھارتی میڈیا نے گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا الزام پاکستان پر لگادیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی خبررساں ادارے نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر کچ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی گلوکار کے قتل کے مرکزی شوٹر پریاورت عرف فوجی کو ڈرون کے ذریعے پاکستان سے ہتھیاروں کی کھیپ بھیجی گئی جسے اُسی نے وصول کیا۔

بھارتی میڈیا نے کہا کہ پولیس کے مطابق ہتھیاروں کی کھیپ میں ایک انڈر بیرل گرنیڈ لانچر، 9 الیکٹرک ڈیٹونیٹرز، 8 دستی بم اور ایک اے کے 47 شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایلون مسک کی بیٹی کا باپ سے قطع تعلقی کا اعلان، تبدیلی نام کیلئے درخواست دائر کردی

بھارتی میڈیا نے مزید کہا کہ ان ہتھیاروں کو گلوکار کے قتل میں ناکامی کی صورت میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے پر استعمال کیا جانا تھا۔

خیال رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کے دن گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

Related Posts