بالی ووڈ فرنچائز مستی کی نئی فلم مستی 4 ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر پٹ گئی، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنسی لطیفوں پر مبنی فلم جن لطیفوں پر مبنی ہے، انہیں سن کر ہنسی نہیں آتی بلکہ مسلسل شرمندگی ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مستی 4 آج ہی بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ بھارتی میڈیا نے امید ظاہر کی ہے کہ مستی 4 اس سلسلے کی آخری فلم ثابت ہوگی۔ یہ جس طرح باکس آفس پر پٹی ہے، اسے دھڑام سے گرنے سے ہی تعبیر کیا جاسکتا ہے۔
مستی 4 میں وویک اوبرائے کے ساتھ رتیش دیش مکھ اور آفتاب شوداسانی نظر آتے ہیں جن کی عمروں پر بھی بھارتی میڈیا نے شدید تنقید کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 20سال پہلے تو یہ کنوارے لگتے تھے مگر اب ایسی کوئی بات نہیں رہی، شاید یہی وجہ ہے کہ فلم کا بزنس اتنا اچھا نہیں رہا۔
یہی نہیں بلکہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ تینوں ہی فنکار واضح طور پر بوڑھے ہوچکے ہیں۔ سر پر بال کم ہیں، منہ پر گوشت زیادہ اور فکری پختگی صفر ہے اور ان کے لطیفے پہلے سے بھی زیادہ گھٹیا ہیں۔ فلم میں ارشد وارثی اور نرگس فخری نے بھی ایکٹنگ کی۔
دونوں فنکار کام دیو اور مینکا بن کر آئے جو ایک دوسرے کو سالانہ لو ویزا دیتے ہیں، جس میں چھوٹے چھوٹے ایکسٹرامیریٹل افیئرز شامل ہیں یعنی خود شادی شدہ ہوتے ہوئے دیگر خواتین اور مردوں پر بری نگاہ رکھنا اور ان سے ناجائز رشتے بھی قائم کرنا۔ فلم میں ہم جنس پرستی کی گونج بھی ملتی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم میں بوڑھوں، شادی شدہ اور ہر قسم کے مردوزن کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس کے باوجود کسی لطیفے پر ہنسی نہیں آتی۔ فلم بین اس فلم کو کس طرح دیکھیں گے اور پسند کریں گے، یہ ان کی اپنی انفرادیت پر منحصر ہے، کیونکہ فلم کو ہنسانے کیلئے جس قسم کے لطیفے سنانے تھے، وہ نہیں سنا سکی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








