بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ جموں کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب اس وقت تشویش کی لہر دوڑ گئی جب ایک مشتبہ کبوتر کو سرحدی گاؤں میں مقامی بچے نے پکڑ لیا۔ فی الحال اس کبوتر پر الزام ہے کہ یہ پاکستان کیلئے جاسوسی کرتا ہے۔ اس لیے کبوتر سے تفتیش شروع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں معرکہ حق میں تاریخی رسوائی کے بعد پولیس نے بھارتی فوج کی سبکی ختم کرنے کیلئے کبوتر پکڑا۔ آریان نامی لڑکے نے صبح کے وقت کبوتر پکڑا جس کے دونوں پر سیاہ پٹیوں اور سرخ و زرد رنگ کی 2 انگوٹھیوں سے مزین تھے۔
اتنے خوبصورت پرندے کو دیکھ کر بھی بھارتی پولیس کو ترس نہ آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انگوٹھیوں پر رحمت سرکار رضوان 2025کے الفاظ درج ہیں اور کچھ نمبر بھی لکھے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ نشانات پرندے کو مشتبہ بناتے ہیں۔
خیال رہے کہ ماضی میں بھی بھارتی پولیس سرحدی علاقوں سے اس قسم کے کبوتروں کو پکڑتی رہی ہے اور پاکستان کے خلاف اچھا خاصا مضبوط کیس تیار ہے، یہ الگ بات کہ عالمی سطح پر بھارت کو اس قسم کے مضحکہ خیز کیسز سے بدنامی کے سوا کچھ ہاتھ آتا نظر نہیں آتا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








