بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی وزیراعظم کی والدہ 99 برس کی عمر میں چل بسیں
بھارتی وزیراعظم کی والدہ 99 برس کی عمر میں چل بسیں

احمد آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی 100 برس کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی 100 سالہ والدہ گجرات کے شہراحمد آباد کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد رہے گی کہ ذہانت سے کام لو اور زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔

نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی ان کے چھوٹے بھائی پنکج مودی کے ساتھ گاندھی نگر کے قریب رہائش پذیر تھیں۔

Related Posts