بھارتی سٹیلائٹ غلط مدار میں نصب، راکٹ مشن ناکام ہوگیا، تحقیقات کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سری ہری کوٹا: بھارتی سٹیلائٹ غلط مدار میں نصب ہوگئی، راکٹ مشن ناکام ہوگیا، بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے (اسرو) کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی پہلی نیکسٹ جنریشن اسمال سٹیلائٹ لانچ وہیکل (ایس ایس ایل وی۔ ڈی 1) کا مشن ناکام ہوگیا۔ اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر ایس سومناتھ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ مصنوعی سیاروں کو بیضوی مدار کی بجائے غلطی سے زمین کے قریب حلقہ نما مدار میں نصب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جعلی واٹس ایپ کے ذریعے ہزاروں لوگوں کی جاسوسی

چیئرمین اسرو ڈاکٹر ایس سومناتھ نے کہا کہ جب مصنوعی سیاروں کو ایسے مدار میں رکھا جاتا ہے تو وہ وہاں زیادہ دیر تک ٹھہر نہیں سکتے اور نیچے آجاتے ہیں۔ ہمارے دونوں سٹیلائٹس ای او ایس 02 اور آزادی سیٹ غلط مدار میں نصب ہونے کے بعد نیچے آ گئے اور اب بے کار ہو گئے ہیں۔

مشن کی ناکامی کے متعلق چیئرمین اسرو نے مزید کہا کہ نیکسٹ جنریشن اسمایل سٹیلائٹ لانچ وہیکل نے پہلے تینوں مراحل میں شاندار پرواز کی اور معمول کی کارکردگی کے بعد بھی سٹیلائٹس کو درست مدار میں نہیں پہنچا سکی اور اب دونوں سٹیلائٹس کسی کام کے نہیں رہے۔ مہم کی ناکامی کی وجہ معلوم کر لی گئی ہے۔

ڈاکٹر ایس سومناتھ نے کہا کہ مہم کی ناکامی کی وجہ دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ آنے والے دنوں میں ماہرین کا ایک گروپ ناکامی کی وجوہات پر تحقیقات کرے گا۔ اسرو ضروری بہتری لانے کے بعد جلد ہی ایس ایس ایل وی ڈی 2 کے ذریعے دوبارہ مشن کا آغاز کرے گا۔ 

Related Posts