سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع شوپیاں میں آج مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
بھارتی فوجیوں نے ضلع میں سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا،آخری اطلاعات آنے تک یہ آپریشن جاری تھا۔ بھارتی پولیس اور فوجی دستوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا ہے۔
قابض حکام نے ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہےجس کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں سے رابطہ کرنے سے بھی قاصر ہیں۔
اتوار کے بعد سے شوپیان میں یہ تیسرا پرتشدد آپریشن ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران فوج نے بارہ نوجوانوں کو شہید اور کئی مکانات کو تباہ کرنے کے علاوہ کئی لوگوں کو زخمی کردیا۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے اگست 2019ء میں خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فورسز کی جانب سے عید کے بعد پر تشدد کارروائیوں میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 10 ماہ میں 13 ہزار بچے اغواء کیے۔پاکستان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








