بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والی مسلمان خاتون فرزانہ بی بی انصاف کے حصول کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی۔
بچوں کی یاد میں سسکتی خاتون نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بچوں کی حوالگی کی درخواست کی ہے۔
بھارتی خاتون فرزانہ بی بی بچوں کی تڑپ میں لاہور ہائیکورٹ کے در پر پہنچ گئی۔ آج نیوز کے مطابق ان کا کہنا ہے 9 سال قبل ابو ظہبی میں پاکستانی شہری مرزا یوسف الہی سے شادی ہوئی اور 2018 میں دونوں بچوں کے ہمراہ شوہر کی فرمائش پر پاکستان آئی۔ شوہر نے دونوں بچے چھین لیے اور چاہتا ہے کہ میں بچوں کے بغیر واپس چلی جاؤں۔
فرزانہ بی بی کی وکیل بشریٰ قمر کہتی ہیں کہ ایک ماں اپنے بچوں کیلئے در در پھر رہی ہے، شوہر کے دوستوں کی جانب سے بھی فرزانہ کو ہراساں کیا جاتا ہے۔
دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی او شیخوپورہ کو بچوں کو چھیننے میں ملوث شخص کو پیش کرنے کا حکم دیا اور ایف آئی اے کو بھی بچوں کی حوالگی کیلئے ہر ممکن اقدام کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








