‘انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ 4 ماہ بعد یوٹیوب پر واپس

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو نیوز18

بھارت کے معروف یوٹیوبر و کامیڈین سمے رائنا کی میزبانی میں دھوم مچانے والا  یوٹیوب شو ‘انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ چار ماہ بعد یوٹیوب پر واپس آ گیا۔ 

یہ تنازع اس وقت کھڑا ہوا تھا جب یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ نے ایک کنٹینسٹنٹ سے اس کے والدین کی جنسی زندگی سے متعلق نامناسب سوال پوچھا تھا۔

 اس تبصرے کے بعد رنویر الہ آبادیہ، سمے رائنا، اپوروا مکھیجا اور آشیش چنچلانی کو بھارتی عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور ان چاروں کے خلاف متعدد ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔

صرف یہی نہیں تنازع عوام میں اس قدر شدت اختیار کرگیا تھا کہ کامیڈین  سمے رائنا کو عوام کی جانب سے ملنے والے پریشر کی بدولت اپنے یوٹیوب چینل سے انڈیاز گاٹ لیٹنٹ کے تمام ایپی سوڈ حذف کرنا پڑ گئے تھے۔

اگرچہ اس وقت  سمے رائنا کا شو  ‘انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کا آفیشل  یوٹیوب چینل  ایکٹیو نہیں ہے  لیکن شو کے کئی ٹکڑے حال ہی میں  یوٹیوب پر صارفین کو  دوبارہ نظر آئے ہیں جس کے بعد اب چینل پر ‘انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کی پلے لسٹ بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس پلے لسٹ میں صرف مخصوص ممبرز کو رسائی دی گئی ہے جو 522 اقساط پر مشتمل تمام  شو اور ساتھ ہی رنویر الہ آبادیہ کے متنازع شو کی مخصوص کلپس پیڈ ورژن حاصل کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسکینڈل پر بات کرتے ہوئے فروری میں سمے نے انسٹاگرام پر  ایک بیان جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ‘جو کچھ ہو رہا ہے وہ میرے لیے سنبھالنا بہت مشکل رہا ہے اس لیے میں نے اپنے چینل سے انڈیاز گاٹ لیٹنٹ کی تمام ویڈیوز ہٹا دی ہیں میرا واحد مقصد لوگوں کو ہنسانا تھا میں تمام اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا تاکہ ان کی تحقیقات منصفانہ طور پر مکمل ہو سکیں، شکریہ‘۔

تاہم حال ہی میں جب مداحوں نے دیکھا کہ انڈیاز گاٹ لیٹنٹ کی تمام ویڈیوز یوٹیوب پر واپس آچکی ہیں  تو ان کا جوش و خروش دیدنی تھا یہ وجہ ہے کہ ویڈیوز کے کمنٹ سیکشن میں مداح ‘2025 کو کم بیک کا سال قرار دیتے نظر آئے‘۔

Related Posts