ویڈیو: انڈونیشیا میں ناجائز تعلقات رکھنے پر لڑکا اور لڑکی کو سرعام کوڑوں کی سزا، لڑکی بے ہوش ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

ناجائز تعلقات کی پاداش میں خاتون کو کوڑے مارے جا رہے ہیں،
ناجائز تعلقات کی پاداش میں خاتون کو کوڑے مارے جا رہے ہیں، ، فوٹو غیرملکی میڈیا

انڈونیشیا کے صوبہ آچے میں نوجوان جوڑے کو عبرت کیلئے سر عام بڑے اسٹیج پر کوڑے مارنے کی سزا دی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آچے میں اسلامی قوانین کے تحت فحاشی اور ناجائز تعلقات کے خلاف سزائیں سرعام دی جاتی ہیں۔ اسی قانون کے تحت ایک نوجوان جوڑے کو ناجائز تعلقات اور شراب نوشی کے جرم میں 140 کوڑے مارے گئے۔

کوڑے لگنے کے دوران 21 سالہ لڑکی بے ہوش ہو گئی، جسے تین خواتین اہلکاروں نے باری باری چھڑی سے سزا دی۔ بعد ازاں متاثرہ خاتون کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ نوجوان لڑکے کو بھی اسی اسٹیج پر سزا دی گئی۔

اسی موقع پر ایک اسلامی پولیس اہلکار اور اس کی ساتھی خاتون کو 23 کوڑے مارے گئے، کیونکہ انہیں ایک گھر میں تنہا قابل اعتراض حالت میں پایا گیا تھا۔ پولیس سربراہ محمد رضال کے مطابق مذکورہ اہلکار کو ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آچے انڈونیشیا کا واحد صوبہ ہے جہاں شرعی قوانین نافذ ہیں اور یہاں جنسی تعلقات پر 100 جبکہ شراب نوشی پر 40 کوڑوں کی سزا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں اس قسم کی سزا کو غیر انسانی قرار دے کر تنقید کرتی رہی ہیں، لیکن صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ سزائیں شریعت اور مقامی ثقافت کے مطابق ہیں۔

Related Posts