انڈونیشین سفارتکار کا بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ کا دورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جامعہ بنوریہ

انڈونیشیا کے قائم مقام سفیر(Mr. Rahmat Hindiarta Kusuma) رحمت ہندیاراتا کسما نے بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کا دورہ کیا اور رئیس الجامعہ ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے جامعہ میں زیر تعلیم انڈونیشیائی طلباء کی تعداد میں اضافہ، دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور جامعہ بنوریہ کی عالمی سطح پر خدمات پر تبادلہ خیال کیا۔

انڈونیشیا کے قائم مقام سفیر نے جامعہ میں زیر تعلیم انڈونیشیا کے طلباء سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ مختصر گفتگو کی۔

اس موقع پر انہوں نے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں انڈونیشیا کے طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور تعلیمی ماحول کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا اور پاکستان کے مابین دینی تعلقات بہت گہرے ہیں اور جامعہ بنوریہ عالمیہ اس تعلق کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

رئیس الجامعہ ڈاکٹر مولانا نعمان نعیم نے مہمان سفارت کار کو جامعہ میں خوش آمدید کہا اور انہیں جامعہ کی مختلف سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ عالم اسلام میں دینی علوم کی تبلیغ اور اشاعت کے لیے کام کر رہی ہے اور انڈونیشیا کے طلباء اس مقصد میں جامعہ کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں۔

اس موقع پر انڈونیشیا ایمبیسی اسٹاف نگروہو کردسنتوسا، ایمبیسی آف انڈونیشیا اسٹوڈنٹ ونگ کے ہیڈ محمد علاءالدین، جامعہ بنوریہ شعبہ بیرون کے ڈائریکٹر شیخ فرقان، بنوریہ شعبہ لنگوسٹک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سروادہ، جامعہ بنوریہ بیرون امور کے مفتی زین حسن فروز و دیگر بھی موجود تھے۔

Related Posts