پنجاب میں صنعتی بحران شدت اختیار کرگیا، ہزاروں لوگوں کے بیروزگار ہونے کی اطلاعات

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: خام مال کی کمی کے باعث پنجاب میں صنعتی بحران شدت اختیار کرگیا، جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کے بیروزگار ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4 ماہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت سینکڑوں پروڈکشن یونٹس بند اور ہزاروں لوگوں کے بیروزگار ہونے کی اطلاعات ہیں۔تیزی سے گرتے ہوئے زر مبادلہ کے ذخائر کے باعث لیٹرز آف کریڈٹ نہ کھلنے سے پنجاب کا درآمدی شعبہ بحرانی کیفیت میں ہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور کا کہناہے کہ صرف ایس ایم ایس سیکٹر میں آٹو پارٹس بنانے والے 300 یونٹس بند ہو چکے ہیں۔اُن کا کہناتھا کہ فلڈز میں کپاس کی فصل تباہ ہونے سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو کاٹن امپورٹ کرنی ہے مگر بینک ایل سیز نہیں کھول رہے، حکومت کو اس مسئلے کا فوری حل نکالنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزارتِ صحت نے ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کی منظوری دیدی

کاروباری طبقے کی جانب سے خبردار کیا جارہا ہے کہ صنعتوں کی بندش سے وسیع پیمانے پر بیروزگاری پھیل رہی ہے۔

Related Posts