کراچی میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند، صنعتکاروں کا احتجاج کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند، صنعتکاروں کا احتجاج کا فیصلہ
کراچی میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند، صنعتکاروں کا احتجاج کا فیصلہ

شہرِ قائد میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی جس پر صنعتکار برادری نے بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گیس کی بندش کے بعد صنعتکار برادری احتجاج کیلئے تیار ہوگئی۔ کراچی چیمبر کے سابق صدر اور چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے کہا کہ ہمارے پاس احتجاج کے سوا دوسرا راستہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سی این جی سیکٹر کو سردیوں میں گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ

صنعتوں کو تباہی سے بچانے کیلئے گیس فراہم کی جائے ،زبیر موتی والا

چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے کہا کہ کراچی کے صنعتکار گیس بندش کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ ہم سوئی سدرن گیس کمپنی کے آفس کے باہر گیس بندش کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

صنعتکار برادری کے رہنما زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ ہم مزدوروں اور صنعتکاروں کے ہمراہ مظاہرہ کریں گے۔ حالات بتا رہے ہیں کہ اب ہمیں اپنے حصے کی گیس کے حصول کیلئے میدانِ عمل میں نکلنا ہوگا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے صنعتوں کے علاوہ سی این جی سیکٹر کو بھی سردیوں میں گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گھریلو صارفین کو ترجیح دینے کا اعلان بھی سامنے آیا۔ 

 کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے  گزشتہ روز کے اجلاس میں سردیوں کیلئے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی طلب سے متعلق تجاویز منظور کی گئیں جبکہ کیپٹو پاور کو بھی گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ ہوا۔

Related Posts