فیصل آباد کے صنعت کاروں کا کہنا ہے حکومت نے بجٹ میں ٹیکس کی غیر منصفانہ پالیسی کو اپنایا اور متوازن پالیسی نہ دی تو فیکٹریاں بند کرکے چابیاں حکومت کو دے دیں گے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق فیصل آباد میں پاکستان ہوزری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کی۔ صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر خرم طارق کا کہنا تھا کہ یہ پہلا بجٹ ہے جس میں ان کو کسی مشاورتی عمل میں شامل نہیں کیا گیا۔
پاکستان ہوزری مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جو ٹیکس دے رہے ہیں حکومت ان کو مزید نچوڑنے کا پروگرام بنا رہی ہے، جو ٹیکس نہیں دیتے وہ ہم پر ہنستے ہیں۔
صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ افراط زر میں بہت زیادہ کمی واقع ہو چکی ہے اب حکومت شرح سود کو کم از کم دس فیصد پر لے کر آئے اور گیس و بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کرے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








