انفینکس کے نئے ماڈلز کی اپڈیٹ ریٹ لسٹ آگئی، دیکھئے کونسا ماڈل کتنے کا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

انفینکس کی نئی ریٹ لسٹ جاری ہوگئی، فائل فوٹو

انفینکس موبائل نے پاکستان میں اپنے مشہور اسمارٹ فون ماڈلز کی قیمتوں میں رواں ماہ سے باضابطہ اضافہ کر دیا ہے۔

یہ اضافہ 500 سے 2000 روپے تک ہے، جو بجٹ اور مڈرینج سیریز جیسے “اسمارٹ”، “ہاٹ” اور “نوٹ” ماڈلز پر لاگو ہوگا۔

تازہ ترین قیمتوں کی فہرست کے مطابق، انفینکس اسمارٹ 8 (2GB+64GB) اور اسمارٹ 10 (4GB+64GB) کی نئی قیمتیں بالترتیب 20,499 اور 24,499 روپے ہو گئی ہیں، دونوں ماڈلز کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اعلیٰ درجے کے ماڈلز جیسے “نوٹ 50 پرو” (12GB+256GB) کی قیمت میں 2,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 81,999 روپے ہو گئی ہے۔

یہ قیمتوں میں تبدیلی بڑھتے ہوئے درآمدی اخراجات اور کرنسی کے اتار چڑھاؤ کے باعث کی گئی ہے، جن کی وجہ سے پاکستان میں دیگر کئی اسمارٹ فون برانڈز بھی اپنی ریٹیل قیمتوں میں رد و بدل کر رہے ہیں۔

تازہ ترین انفینکس قیمتوں کی فہرست (نومبر 2025)

Related Posts