رواں ہفتے مہنگائی مزید بڑھ گئی، 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: رواں ہفتے مہنگائی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا، 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 39.26 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک میں 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ آمدن والوں کے لیے مہنگائی کی شرح 41.06 فی صد رہی جبکہ حالیہ ہفتے ملک میں 21 اشیائے ضروریہ مہنگی، 10 سستی ہوئیں اور 20 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ایک ہفتے میں آلو، پیاز، چکن، ٹماٹر، لہسن، دال ماش، چینی، واشنگ سوپ، بیف، مٹن، کھلا دودھ، دہی، گڑ، چائے کی پتی اور چاول سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی 21 اشیا مہنگی ہوگئیں جبکہ ایل پی جی، دال مونگ، دال مسور، دال چنا، آٹا، انڈے اور کوکنگ آئل سمیت 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی اور20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ کا 2100 ارب روپے کا بجٹ تیار، آج پیش کیا جائے گا

رواں ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمتوں میں 29.15 فیصد، پیاز 20.85 فیصد، چکن 7.01  فیصد، چائے 1.38 فیصد، آلو 1.74 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں1.02 فیصد اضافہ ہوا۔

حالیہ ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں 6.60 فیصد، آٹے کی قیمتوں میں 2.02 فیصد، انڈے کی قیمتوں میں 3.41 فیصد، ویجی ٹیبل گھی کی قیمتوں میں 0.33 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 2.22 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں 0.65 فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 2.16 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 38.24 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 41.06 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts