کراچی : سال 2020 عوام کیلئے مہنگائی کے لحاظ سے بہت بھاری گزرا، آٹا،چینی، گھی تیل ، گیس، دال، سبزی اور گوشت سمیت تمام اشیاء خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔
سال 2020 میں چینی 30 روپے 2 پیسے تک فی کلو مہنگی ہوئی، اکتوبر میں چینی سال کی بلند ترین سطح 103 روپے 47 پیسے تک پہنچ گئی، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 130 روپے 53 پیسے تک مہنگا ہوا۔
سال کے آخری دنوں میں ملک میں لاکھوں ٹن گندم کی درآمدکرنے کے باوجود کراچی میں آٹا مزید 15 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا ہے جبکہ چینی کے نرخ دوبارہ 80 روپے سے زیادہ ہوگئے ہیں۔