گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، سیکریٹری خزانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، سیکریٹری خزانہ
گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، سیکریٹری خزانہ

اسلام آباد: سیکریٹری خزانہ کی نیشنل پرائس کمیٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے میں مہنگائی میں 0.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء، مشیروں اور معاونین سمیت صوبائی چیف سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ سیکریٹری خزانہ نے نیشنل پرائس کمیٹی کو مہنگائی کے رجحان پر بریفنگ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جولائی میں مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ جولائی میں مہنگائی کی شرح جون کی 9.7 فیصد کے مقابلے میں 1.3 فیصد کم ہوئی۔ اجلاس میں گندم، چینی، دالوں اور چکن کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری فوڈ سکیورٹی نے گندم کے دستیابی پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دو لاکھ 20 ہزار ٹن گندم کی خریداری کے آرڈر دیدئے گئے ہیں۔

گندم کے ملکی ذخائر کو تقویت دینے کیلئے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدائیت کردی گئی ہے۔

سیکرٹری صنعت و پیداوار نے چینی کے دستیاب ذخائر پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملکی ضروریات کیلئے 6 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے چینی، گندم، دالوں، خوردنی تیل کے ذخائر کو تقویت دینے کی ہدائیت کی۔

سیکرٹری خزانہ نے ہمسایہ ممالک میں پیٹرول کی قیمتوں پر بھی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتیں ہمسایہ ممالک سے کم ہیں۔

Related Posts