پشاور یونیورسٹی کے علاقے میں ریسکیو 1122 نے زخمی آوارہ بلی کو طبی امداد فراہم کی

تازہ ترین

تازہ ترین

پشاور یونیورسٹی کے علاقے میں ریسکیو 1122 نے زخمی آوارہ بلی کو طبی امداد فراہم کی
پشاور یونیورسٹی کے علاقے میں ریسکیو 1122 نے زخمی آوارہ بلی کو طبی امداد فراہم کی

پشاور: یونیورسٹی کے علاقے میں ایک ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمی آوارہ بلی کو طبی امداد فراہم کرکے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم کو ایک کال موصول ہوئی جس میں آوارہ بلی کے زخمی ہونے کے بارے میں بتایا گیا، کال کا جواب دیتے ہوئے ریسکیوکی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی ، انہوں نے بلی کو طبی امداد دینے کے بعد اسے چھوڑدیا۔

مقامی لوگوں نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے ردعمل اور لگن کو سراہا جنہوں نے ایک زخمی جانور کو بچا کر انسانیت پر اعتماد بحال کیا۔

ریسکیو 1122 ایک ایمرجنسی سروس ہے جو ملک بھر میں سروس فراہم کرتی ہے۔ پاکستان میں کسی بھی فون سے 1122 پر کال کرکے اس سروس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

ابتدائی طور پر اسے 2006 کے پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا تھا تاکہ ہنگامی حالات جیسے کہ فائر، ریسکیو اور ایمرجنسی میڈیکل سروسز کا انتظام کیا جا سکے۔

Related Posts