کراچی: تین سال کی معصوم بچی کو مبینہ طور پر زہر دے دیا گیا، جس کے باعث بچی جاں بحق ہوگئی۔کورنگی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب گھر میں تین سالہ کمسن بچی عائشہ پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔
معصوم بچی کی لاش ایمبولنس میں جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔بچی کی ماں کی جانب سے اپنے مہمان پر بچی کو زہر دینے کا الزام لگایا ہے۔ مہمان بلوچستان کے اپنے گاؤں جا چکا ہے۔
بچی کی ماں شہزادی نے بیان دیا کہ میں وقوعہ کے وقت گھر میں نہیں تھی۔ گھر میں بلوچستان سے آنے والا مہمان اصغر موجود تھا۔ مہمان نے میری بیٹی کو کھانے میں زہر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ماں کہتی ہے کہ میں جب گھر پہنچی تو میری بیٹی کی لاش پڑی تھی۔ خاتون کی فیملی ملاح برادری سندھی ہے، جب کہ مہمان بلوچستان کا بلوچ ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی، ڈھائی سال سے 36 سالہ بہن کو گھر میں قید رکھنے والا بھائی گرفتار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








