بالی وڈ کی مشہور اداکار جوڑی علی فضل اور ریچا چڈھا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریچا چڈھا اور علی فضل نے شادی کرلی اور اب جلد ہی دونوں ممبئی میں ولیمے کی تقریب کا اہتمام کریں گے۔ آیئے اُن کی شادی کی تقریب پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
ان کی شادی کی تقاریب کا آغاز نئی دہلی سے ہوا بعدازاں انہوں نے اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں روایتی رسومات کے تحت شادی کی۔
علی نے شادی کے دن گولڈن رنگ کی شیروانی زیب تن کی جبکہ ریچا چڈھا نے آف وائٹ رنگ کا غرارہ پہنا ہوا تھا، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی خوش نظر آرہے تھے۔


واضح رہے کہ دونوں اداکاروں نے مزاحیہ فلم فکرے میں ساتھ کام کیا تھا جس کی شوٹنگ کے دوران وہ ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے تھے۔
ان دونوں کو سال 2020ء میں شادی کی تقریب منعقد کرنا تھی، تاہم کورونا وائرس کے باعث اِن کی شادی ملتوی ہوگئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








