پاکستان کے نامور پروڈیوسر عمر مختار حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
عمر مختار کے نکاح کی تقریب درحقیقت ایک ستاروں سے سجی تقریب تھی کیونکہ اِس تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔ اُن کے نکاح کی تقریب میں ہانیہ عامر ، علی رحمان خان، دانا نیر مبین، عمار خان اور وجاہت رؤف مع فیملی کے موجود تھے۔
عمر مختار پاکستان کے ایک مشہور اور نامور پروڈیوسر ہیں۔


وہ ہم ٹی وی کے ساتھ کافی عرصے سے منسلک ہیں۔


عمر مختار نے بہت سے کامیاب ڈراموں اور ٹیلی فلموں کو پروڈیوس کیا ہے۔



چند ماہ قبل عمر مختار نے ایک ستاروں سے سجی تقریب میں دعا فیصل سے باضابطہ طور پر منگنی کی تھی۔


خیال رہے کہ اُن کی منکوحہ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے، تاہم وہ ہم ٹی وی میں کام کرتی ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









