بچےضد پرآجائیں توکیاکریں؟والدہ نےناراض بیٹےکوکیسےمنایا،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

بچے من کےسچےجب ضد پرآجائیں توکیاکیاجائے، خاتون کی اپنے 5سالہ بیٹےکوپرسکون اندازمیں منانےکی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔

ڈیسٹینی بینیٹ نامی خاتون نےاپنےانسٹاگرام پرویڈیوشیئرکی جس میں انہوں نےلکھاکہ میرا5سال کابچہ بہت غصےمیں تھااوراس کاغصہ بڑھتاہی جارہاتھااورپھرمیں نےاسے منایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Destiny Bennett (@theycallmemamabennett)

ویڈیومیں خاتون اپنے بیٹےکومناتےہوئےکہتی ہیں کہ “کیاآپ جانتےہوکہ میں آپ سےکتنی محبت کرتی ہوں”جس پر بچہ بہتر محسوس کرنےلگتاہے،خاتون بچے کو سمجھاتی ہیں کہ “بعض اوقات ہمیں وہ چیزیں نہیں مل پاتیں جو ہم چاہتے ہیں اس لیے ہمیں اسے چھوڑ دینا چاہیے اور سمجھنا چاہیے کہ ہمیں اس کے کہیں بہتر دوسری چیز مل سکتی ہے”۔

یہ بھی دیکھیں:پسند کی شادی نہ ہونےکاغم،پریمی جوڑےنےقبرستان میں خودکشی کرلی

جس کے بعدویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچہ فوری غصہ چھوڑ کر ماں کو گلے سے لگا لیتا ہے اور انہیں پیار بھی کرتا ہے،خاتون کی اس ویڈیوکوسوشل میڈیاصارفین کی جانب سے خوب سراہابھی جارہاہے۔

Related Posts