کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی میں نگران دفتر شیخ الجامعہ کے حکم پر ٹریژرار محمد دانش احسان کے دستخط سے ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد صدیق کے نام ایک مراسلہ ارسال کیا گیا جس کا موضوع ” گلشن کیمپس میں واٹر کولرز کی کاکردگی رپورٹ ” تھا۔ اس مراسلے میں محمد دانش احسان نے محمد صدیق کو لکھا کہ بحوالہ درج بالا موضوع اور منسلکہ ہدایت کی روشنی میں جامعہ کے گلشن کیمپس میں نصب واٹر کولر ز پر مفصل رپورٹ اندرون 3یوم پیش کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
مراسلے میں مذید لکھا گیا ہے کہ شعبہ حسابات نے اپنی رپورٹ دے دی ہے، ہدایات برائے اطلاع ارسال کی جارہی ہے۔اس مراسلے کی کاپی پی ایس برائے دفتر شیخ الجامعہ کو دی بھی گئی ہے۔ 8اکتوبر کو لکھے گئے مراسلے کے جواب میں ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد صدیق کی جانب سے اسی مراسلے کے ذیل میں دلچسپ جواب تحریر کیا گیاہے۔
محمد صدیق کی جانب سے مراسلے کے تیسرے روز 11اکتوبرکو ڈپٹی چیئر سینٹ کو مخاطب کرکے لکھا گیا ہے کہ” عزت مآب عالی جانب ڈپٹی چیئر سینیٹ،محترم و مکرم السلام علیکم، ایمرجنسی کمیٹی کی روداد چانسلر ڈاکٹر عارف علوی کو 16ستمبر 2021کو بھیج دی گئی تھی،کیوں کہ ابھی تک چانسلر آفس کی ہدایت پر وزارت وفاقی تعلیم و پروفیشنل ایجوکیشن نے نگران دفتر وائس چانسلر کا کوئی خط جاری نہیں کیا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








