خطرناک برفانی ریچھ کی معصومانہ ہوشیاری کی دلچسپ ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

دنیا بھر کے لا تعداد لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب ایک خوفناک قطبی ریچھ نے زبردست سمجھداری کا مظاہرہ کیا، ریچھ کی ہوشیاری کی دلچسپ ویڈیو کو مختصر عرصہ میں ہی 20 لاکھ افراد نے دیکھ ڈالا۔

سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس پر گرد ش کرنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سست سفید قطبی ریچھ نے کس طرح اپنے آپ کو جمے ہوئے پانی پر پھینکا اور رینگتے ہوئے پانی کے اوپر سے گزر گیا۔ ریچھ نے کمال ہوشیاری دکھائی کہ قدموں سے جمے ہوئے پانی پر سے نہیں گزرا کہ اس پانی کے اوپر جمی ہوئی برف کی تہ نہ ٹوٹ جائے اور اسے پانی میں ڈوبنا پڑ جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی ٹیم ایشیا کپ کیلئے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔بھارتی کرکٹ بورڈ

14 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قطبی ریچھ کس طرح خود کو جمے ہوئے پانی پر ڈال کر رینگ کر آگے بڑھتا ہے اور اپنی اسکیٹنگ جاری رکھتا ہے اور جمے ہوئے پانی کے دوسرے کنارے پرپہنچتا ہے تو دوبارہ کھڑا ہوجاتا ہے اور پھر سے قدموں پر چلنے لگتا ہے۔

“Tansu Yi” اکاؤنٹ سے شائع ہونے والی اس ویڈیو میں ایک تبصرے بتایا گیا کہ کہ قطبی ریچھ جانتے ہیں کہ کس طرح کی صورتحال میں خود کو چپٹا بنانا ہے تاکہ پتلی برف پر دباؤ نہ پڑے اور برف ٹوٹنے سے بچ سکے۔

ویڈیو پر تبصروں کی بھرمار ہوگئی اور کمیونیکیشن سائٹس پر سرگرم افراد نے ریچھ کی حرکت کی تعریف کی اور پورے معاملہ کی اپنے طور پر وضاحت بھی دی۔

کچھ نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ فزکس کا ایک سادہ سا قانون ہے جسے ’’ دباؤ کا قانون‘‘ کہتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ زمین پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے جسم کے رقبے کو ایک مخصوص حصے پر تقسیم کردیا جائے۔ ریچھ نے بھی اسی قانون کا استعمال کیا ہے۔

یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کب اور کہاں فلمائی گئی تھی تاہم کچھ لوگوں کے خیال میں اسے حال ہی میں انٹارکٹیکا میں فلمایا گیا تھا۔

Related Posts