فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا انٹرنل آڈٹ، کھربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا انٹرنل آڈٹ، کھربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا انٹرنل آڈٹ، کھربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے انٹرنل آڈٹ میں کھربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف سامنے آیا ہے، رپورٹ کے مطابق ایف بی آر ملازمین نے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔

تفصیلات  کے مطابق ایف بی آر انٹرنل آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر ملازمین نے جعلسازی سے منافع بخش کاروبار کو نقصان ظاہر کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کیلئے معروف کاروباری افراد کی ملی بھگت سے ریکارڈز میں ردوبدل کیا۔

آڈٹ جنرل انٹرنل آڈٹ کی رپورٹ کے مطابق کراچی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 2015ء سے لے کر 2019ء تک 1 ہزار 127 ارب سے زائد رقم ہڑپ کی گئی، مذکورہ رقم سے کاروباری شخصیات کو غیر قانونی فائدہ پہنچایا گیا۔ 1 ہزار 258 ارب کی بجائے 131 ارب 91 کروڑ کا ٹیکس وصول کیا گیا۔

انٹرنل آڈٹ رپورٹ کے مطابق 5 سال میں 4 ہزار 193 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا۔ ہزاروں کاروبار جعلسازی سے منافع کو نقصان ظاہر کرتے ہیں۔ 2017ء کے دوران سب سے زیادہ ٹیکس چوری کی گئی۔ رپورٹ میں ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں ذمہ دار افراد پر سرچارج، جرمانے اور ریکوری کی سفارش بھی کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے اعلیٰ افسران یہ خبر دبانے کی بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ اربوں روپے کی کرپشن کو چھپایا جائے اور کاروباری شخصیات کے نام سامنے نہ لائے جاسکیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان

Related Posts