پی ٹی آئی کی جانب سے “آن لائن جلسہ” کے انعقاد کے اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں صارفین کو سست رفتار انٹرنیٹ سروسز کی شکایت کا سامنا ہے۔
اتوار کی شام گئے سے ایکس اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے صارفین کی بڑی تعداد انٹرنیٹ سروس کی سست رفتاری سے پریشانی کی شکایت کر رہی ہے۔
ایکس پر اس حوالے سے درجنوں لوگوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ VPN آن کرنے کے بعد انٹرنیٹ ان کے لیے ٹھیک کام کر رہا ہے۔
پی ٹی آئی کارکنان نے انٹرنیٹ سروسز کی سست رفتاری کو پی ٹی آئی کے زیر اہتمام “پہلے آن لائن جلسہ” سے جوڑتے ہوئے کہا کہ “فاشسٹ حکومت” کی طرف سے جان بوجھ کر انٹرنیٹ بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ان کا جلسہ ناکام ہو۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اتوار کی رات 9 بجے پاکستان کی تاریخ میں پہلی ورچوئل جلسے کا اہتمام کر رہی ہے۔ 17 دسمبر کو رات 9 بجے اس میں شامل ہو کر تاریخ کا حصہ بنیں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستانی قوم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ثابت قدم ہے!
تاہم مبینہ طور پر اس آن لائن سرگرمی کے شروع ہونے سے عین قبل انٹرنیٹ سروسز میں سست روی کی اطلاع سامنے آنا شروع ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








