راولپنڈی میں کوڑا کرکٹ اور دیگر مسائل کی شکایات کیلئے ایپ متعارف

تازہ ترین

تازہ ترین

Introducing app for complaints of garbage and other issues in Rawalpindi

راولپنڈی:پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں کوڑا کرکٹ اور دیگر مسائل کی شکایات کیلئے پہلی بار ایپ متعارف کروا دی ہے جس کے ذریعے شہری متعلقہ مسئلے کی تصویر بنا کر گھر بیٹھے شکایت کر سکتے ہیں، اس حوالے سے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کارپوریشن نے ایپ کی آگاہی کے لئے مہم شروع کر دی ۔

پنجاب حکومت نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ایک ایپ لانچ کر دی ہے جس میں شہری کوڑا کرکٹ، گندگی سمیت دیگر مسائل کی شکایات کسی بھی دفتر کے چکر لگائے بغیر گھر بیٹھے آن لائن درج کروا سکیں گے۔

اس حوالے سے آر ڈبلیو ایم سی کے ایم ڈی اویس تارڑ نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اپنی طرز کی پہلی ایپ ہے، اس پر شکایت کے اندراج کے بعد اس کی تفصیل آر ڈبلیو ایم سی کے پاس آئے گی جسے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر حل کرکے اس کی تصویر متعلقہ شکایت کنندہ کو بھیجی جائے گی جبکہ اس کا ریکارڈ ہمارے پاس بھی موجود رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس نئی ایپ کی آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے اور راولپنڈی میں آگاہی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ ابھی تک اس کیمپ میں 100 لوگ آچکے ہیں جنہیں ایپ کے بار آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

Related Posts