دھمکی آمیز خط، حکومت نے بیرونی سازش پر تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

دھمکی آمیز خط، حکومت نے بیرونی سازش پر تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا
دھمکی آمیز خط، حکومت نے بیرونی سازش پر تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے دھمکی آمیز خط اور تحریکِ عدم اعتماد میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے پر تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کردیا جس کی سربراہی لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی کمیشن تحریک عدم اعتماد میں بیرونی سازش کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گا۔وزیرِ اطلاعات و قانون فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن خود اپنی تحقیقاتی ٹیمیں بنانے کا مجاز ہوگا اور چھپے ہوئے کردار قوم کے سامنے لائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن کا چار ماہ میں حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا حکم

میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے بتایا کہ تحقیقاتی کمیشن تفتیش کرے گا کہ حکومت گرانے کی سازش کا آغاز کہاں سے ہوا تھا۔ اراکین کے ضمیر ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے خریدنے کی کوشش ہوئی۔ یہ عام تحریکِ عدم اعتماد ہوتی تو اس کا خیر مقدم کرتے۔

گفتگو کے دوران وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد عالمی سازش کے ذریعے لائی گئی۔ اس ساز کا تمام ریکارڈ اراکینِ قومی اسمبلی کے سامنے رکھیں گے۔ سازش کہاں بنی، ی جاننے والے کچھ مخصوص لوگ ہیں۔ کمیشن مقامی ہینڈلز کی تحقیقات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ حیرت انگیز طور پر سپریم کورٹ نے خود ہی قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔ منحرف اراکین کا کیس عدالتِ عظمیٰ کے پاس نہیں تھا۔ پھر انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہم عدالت کے فیصلے پر نظرِ ثانی کیلئے سپریم کورٹ جائینگے۔ 

Related Posts