پاکستانی ماڈل ماڈل اقراء وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی پسند نہیں ہیں، وہ شادی کرنا چاہتی ہیں جس کیلئے امریکی یا برطانوی لڑکوں کی تلاش ہے۔
ویسے تو شادی کیلئے کسی پاکستانی یا غیر ملکی کو پسند کرنا اقراء وسیم سمیت کسی بھی پاکستانی ماڈل یا عام خاتون کی اپنی پسند یا ناپسند پر منحصر ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا واقعی اقراء وسیم نے ایسی کوئی بات کہی تھی جس کا یہ مطلب لیا جائے؟
نجی ٹی وی پروگرام گپ شپ میں شرکت کے دوران ایک موقعے پر معروف ماڈل سے پوچھا گیا کہ آپ پاکستان میں شادی کریں گی یا باہر؟ تو اقراء وسیم نے کہا کہ میں پاکستان سے باہر شادی کروں گی۔ مجھے پاکستانی لڑکے اتنے پسند نہیں ہیں۔
پروگرام کے میزبان واسع چوہدری نے کہا کہ آپ کو شادی کیلئے کس ملک کے لڑکے بہتر لگتے ہیں؟ تو ماڈل اقراء وسیم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بھی ہوتے ہیں، میں ان سے شادی کرسکتی ہوں۔ جو پاکستانی یہاں رہتے ہیں، ان سے شادی نہیں کروں گی۔
میزبان نے پھر پوچھا کہ آپ برطانیہ یا کس ملک کے لڑکے سے شادی کرنا چاہیں گی؟ ماڈل اقراء وسیم نے کہا کہ امریکا یا انگلینڈ سے۔ لڑکا لائن میں لگ کر چیک لینے والا نہ ہو بلکہ چیک کاٹنے والا ہونا چاہئے۔ اسے کاروباری شخصیت ہونا چاہئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








