ایران جنگ: پاکستان، ترکیہ اور مصر ثالثی کی کوشش کر رہے ہیں۔رائٹرز

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان
(فوٹو: آن لائن)

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی روک تھام کیلئے پاکستان، ترکیہ اور مصر ایران جنگ میں ثالثی کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رائٹرز کی جانب سے ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایرانی بجلی گھروں پر حملے 5روز کیلئے مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔ رائٹرز کا کہنا ہے کہ تینوں ممالک نے امریکی نمائندے سٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے الگ الگ مذاکرات کیے۔

رائٹرز کی رپورٹ میں کیے گئے دعوے کے مطابق مذاکرات کا مقصد مشرق وسطیٰ کشیدگی کو کم کرنا تھا جبکہ اس دوران جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف سمیت دیگر اہم شخصیات مذاکرات کا حصہ رہیں۔ امریکا نے ایران سے مذاکرات کے متعلق اسرائیل کو آگہی دے دی اور امکان ہے کہ اسرائیل بھی ایران کے پاور اسٹیشنز پر حملے روک دے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پیغام جاری کیا کرتے ہوئے ایران کے ساتھ بات چیت کی تصدیق کی اور کہا کہ ایران پر حملے 5 روز کیلئے مؤخر کیے جارہے ہیں جبکہ یہ مذاکرات گزشتہ 2 روز کے دوران جاری رہے۔

امریکی صدر کی جانب سے حملے 5روز تک مؤخر کرنے کا اعلان سامنے آنے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے اور اسٹاک مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان غالب آنے کے امکانات بڑھ گئے تاہم ایران نے امریکا سے کسی بھی قسم کے مذاکرات ہونے کی تردید کی ہے۔

Related Posts